ہنگو،تیزرفتارکار سٹاپ پر کھڑے لوگوں اور کھیتوں میں چرتے مویشوں پر چڑ ھ دوڑی ،3افراد جاںبحق،8بکریاں ہلاک

جمعہ 27 اپریل 2018 22:58

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) ہنگو کے علاقہ کچہ پکہ میں ہنگو سے ٹل جانیوالی کار تیزرفتاری سٹاپ پر کھڑے لوگوں اور کھیتوں میں چرتے مویشوں پر چڑ دوڑی ،3افراد جاںبحق،8بکریاں ہلاک ہوگیں، تیز رفتار کار بے قابو ہوگئی اور ،روڈ کنارے کھڑے 5 افراد اور روڑ کیساتھ کھیتوں میں چرنے والے بکریوں پر چڑھ دوڑی تین افراد موقع پر جاں بحق دو زخمی ہوگئے جبکہ 8بکریاں بھی ہلاک گئیں، ڈرائیور گرفتار ،اس حوالے سے ہنگو پولیس نے بتایاکہ گزشتہ روز کچہ پکہ کے مقام پر مسجد اقصی کے سامنے ہنگو کے طرف سے آنے والے موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی روڈ کے کنارے کھڑے 5 افراد اور قریبی کھیت میں چرنیوالے بکریوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے تین افراد نور آمین محمد شعیب ساکنان محمد خواجہ احمد اللہ افغان مہاجر تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد جس کے نام معلوم نہ ہو سکے کو شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے واقعہ سے سڑک کے قریب کھیت میں چرنے والے 8بکریاں بھی مر گئی واقعہ کے بعد ڈرائیور ساجد اللہ ولد شمس الرحمان سکنہ دربند شناوڑی حال کوہاٹ موقع سے فرار ہو رہا تھا کہ پولیس نے تعاقب کر کے گرفتار کرلیا پولیس نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دیا ہے ۔