قصور، پولیس کی کارروائی،مغوی واپڈا اہلکار بازیاب ، ایک ملزم گرفتار

جمعہ 27 اپریل 2018 23:12

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس کی کارروائی،مغوی واپڈا اہلکار 24گھنٹوں میں بازیاب کرالیا، ایک ملزم گرفتار،تفصیل کے مطابق گوہڑ جاگیر کے رہائشی محمد افضل نے منڈی عثمانوالا پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی نصراللہ جو محکمہ واپڈا میں لائن مین ہے گائوں میں عبدالحق کی دکان پر بیٹھا کہ ملزمان کلیم اللہ اور نصراللہ 5 نامعلوم ساتھیوں سمیت مسلح ہو کر دکان پر آگئے اور اسے مارنا شروع کردیا ،اہل دیہہ کے لوگوں نے چھڑانے کی کوشش کی مگر ملزمان میرے بھائی نصراللہ کو اغواء کر کے لے گئے ، ڈی پی اوقصور کے حکم پر فوری مقدمہ درج اور مغوی کی بازیابی کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی اور ڈی ایس پی سٹی حافظ سعید احمد کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے 24 گھنٹوں کے دوران مغوی نصراللہ کو برآمد اور ایک مرکزی ملزم نصراللہ کو بھی گرفتار کرلیا ۔