سندھ میں گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے امتحانات جاری ، چیئرمین بورڈ کا ٹنڈو جام میں چھاپہ

50طلبہ کو امتحانی سینٹر سے نکال دیا ، ایک سو موبائل قبضہ میں لے لیے

جمعہ 27 اپریل 2018 23:41

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سندھ میں گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے امتحانات جاری ہیں،چیئرمین بورڈ کا ٹنڈو جام میں چھاپہ،50طلبہ کو امتحانی سینٹر سے نکال دیا گیا ، ایک سو موبائل قبضہ میں لے لیے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت جمعہ کو بارہویں جماعت کے لیے انگریزی کا پرچہ تھا اس دوران واٹس ایپ گروپ اور نقل مافیا پوری طرح سرگرم رہے ، چیئر مین تعلیمی بورڈ حیدرآباد ڈاکٹر محمد میمن نے گورنمنٹ ڈگری کالج ٹنڈو جام کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا وہ دیگر مراکز کی طرح کھلے عام نقل ہو رہی تھی چیئرمین بورڈ نی50طلبہ کی کاپیاں اور موبائل فونز تحویل میں لیکر انہیں امتحانی سینٹر سے نکال دیا جبکہ ایک امیدوار کے مطابق بورڈ انتظامیہ 100کے قریب موبائل فونز لیکر گئے ہیں ناظم امتحانات حیدرآباد ڈاکٹر مسرور احمد زئی کے مطابق بورڈ کی22چھاپہ مار ٹیموں نے 28امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور7غیر متعلقہ امیدواروں کی کاپیاں تحویل میں لینے کے علاوہ 118امیدواروں پر کاپی کیس بنائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :