گرلز کیڈٹ کالج مردان کا قیام خواتین کی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،وزیراعلیٰ پرویزخٹک
جمعہ 27 اپریل 2018 23:32
(جاری ہے)
کالج کی طالبات کیڈٹس نے کالج کا ترانہ پیش کیا ۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کا لج کی عمارت 240 کنال اراضی پر دوارب چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے دوسال کے اندر مکمل کی جائے گی جس میں دور جدید کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،ماضی میں سیاستدانوں نے سرکاری سکولوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا اور یہاں رشوت اورسفارش پر میٹرک پاس نالائق افراد کو بھرتی کیا گیا جبکہ ہماری حکومت نے سرکاری سکول جہاں غریب عوام کے بچے پڑھتے ہیں، میں جدید سہولتیں فراہم کیں بچے کو ٹاٹ سے اُٹھا کر کرسی پر بٹھایا ۔ہم طبقاتی نظام ختم کرنا چاہتے ہیں اور یہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ممکن نہیں صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں میں انگلش میڈیم ذریعہ تعلیم متعارف کرایا اور چھ سال بعد سرکاری سکولوں سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آنے والے طلبہ وطالبات ایلیٹ کلاس کے بچوں کا ڈٹ مقابلہ کریں گے اور اب غریب کا بچہ بھی افسر بنے گا ۔اسی طرح ہم سکولوں میں دو کمروں اور دو استادوں کا تصور ختم کرکے چھ کمروں اور چھ اساتذہ کا نظام لے آئے ہیں ۔مردان میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مردان میں ویمن یونیورسٹی قائم کی گئی اور اس کی عمارت کے لیے ڈھائی ارب روپے منظور کیے گئے ، اسی طرح سرکاری سیکٹر میں صوبے کی دوسری انجنئیرنگ یونیوسٹی بھی مردان میں قائک کی گئی ہے جس کی نئی عمارت پر تین ارب روپے لاگت آئے گی ۔گرلز کیڈٹ کالج پہلے ہی دو ارب چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے مردان میں دو فلائی اوورز تکمیل کے مراحل میں ہیں اور بورڈ سپورٹس کمپلکس بھی تیار ہے جس پر 37 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔مردان میڈیکل کمپلکس کو 84کروڑ کی خطیر رقم دی گئی جبکہ 74 کروڑ روپے سے شیخ ملتون میں ترقیاتی کام جاری ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی اور مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی جبکہ 29 اپریل کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگااُنہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اس تاریخی جلسے میں ضرور شرکت کریں ۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.