وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ اعلانات قابل ستائش ہیں، ضیاء الحق سرحدی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا کے ایک اہم کاروباری شخصیت اورسابق سینئرنائب صدر سرحدچیمبرآف کامرس اورسابق ڈائریکٹر پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ضیا الحق سرحدی نے مالی سال2018-19 کے وفاقی بجٹ کوخوش آئندہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے بڑے شہروں کے چیمبروں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر غور کرے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ضیاء الحق سرحدی نے بجٹ کی تقریر میں وفاقی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اعلانات کو سراہااورکہاکہ ان اعلانات کوعملی جامہ پہنانے سے ملک کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔انہوں نے بینک ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے اور ملک کے اندر تجارت بڑھانے کیلئے سیلزٹیکس کو بھی کم کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ ضیاء الحق سرحدی نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیاکہ صنعتوں کے فروغ کیلئے مقامی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو اپنے متعلقہ کاروبار میں سہولیات فراہم کی جائیں۔