سکھر پولیس کی کاروائی 4 مفرور ایک اشتہاری ملزم سمیت 8 ملزمان گرفتار

جمعہ 27 اپریل 2018 23:50

سکھر۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سکھر پولیس کی کاروائی 4 مفرور ایک اشتہاری ملزم سمیت 8 ملزمان گرفتار کر کے منشیات برامد کی گئیں، اور مقدمہ درج کر لیاگیا، سکھر پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے مخفی اطلاع پر کارروائی کر کے تین منشیات فروش کو گرفتار کرلیا جن میں محمد افضل عباسی، محمد احسان عباسی اور سراج عرف سرو برڑو شامل ہیں، ایس ایچ او تھانہ کندہرا نے مخفی اطلاع پر ابیلو کے قریب کاروائی کرکہ مختلف مقدمات مطلوب 4 مفرور ملزمان ضمیر میتلو، گل حسن ، نصیر اور بادل خان وریا کو گرفتار کر لیا، ملزم قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

تماچانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم طاہر جٹ کو گرفتار کرلیا جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا ۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس ٹیم کو کامیاب کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :