سعودی عرب میں ریسلنگ کے میلے میں جان سینا، انڈر ٹیکر، ٹرپل ایچ سمیت دیگر ریسلرز کی پرفارمنس ، سعودی عرب میں کھیلوں کی سب سے بڑی سرگرمیاں پیش کرسکتے ہیں، چیرمین جنرل سپورٹس اتھارٹی

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:59

سعودی عرب میں ریسلنگ کے میلے میں جان سینا، انڈر ٹیکر، ٹرپل ایچ سمیت ..
جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی اور بین الاقوامی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی کے اشتراک سے جدہ کے شاہ عبداللہ سٹیڈیم میں ریسلنگ گرینڈ رائل ریمبل مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں ریسلر جان سینا نے ٹرابیل ایچ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیڈریک الیکزنڈر نے ڈبلیو ڈبلیو وی کے درمیانے وزن، بلڈ جون اور انڈر ٹیکر نے سنگل ٹائٹل حاصل کیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا کہ سعودب عرب میں کھیلوں کے حوالے سے غیرمعمولی صلاحیت موجود ہے اور ہم کھیلوں کا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ بھی منعقد کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے حوالے سے سعودی شہریوں کے بہت سے خواب پورے ہوئے ہیں۔ ان میں باکسنگ بھی شامل ہے۔