ریچا چڈا کی فلم ’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ‘‘ کی عکسبندی مکمل

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:04

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا نے فلم ’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ریچا چڈا نے فلم’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ‘‘ کی عکسبندی مکمل کرتے ہوئے اسے بہترین تصوراتی فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بہترین اداکاروں کے ساتھ فلم کا حصہ بنے پر بے حد خوشی ہے، یہ ایک منفرد فلم ہو گی جو صدیوں تک یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہدایتکار انوبھو سنہا کے ساتھ دوبارہ کام کر کے بہت مزا آیا کیونکہ مجھے فلم میں اپنے مزاحیہ پہلو کو دکھانے کا موقع ملا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سوربھ شکلا، پنکج تریپتھی، وینے پاٹھک، دویا دتا، پاون ملہوترا اور کومنڈ مشرا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :