ہر کسی کو دوسرے کیلئے خوشی کا باعث بننا چاہیے یہ بہت بڑی نیکی ہے ‘امانت چن

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:31

ہر کسی کو دوسرے کیلئے خوشی کا باعث بننا چاہیے یہ بہت بڑی نیکی ہے ‘امانت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء)نامور کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ نیک نیتی اور لگن سے کام کرنا ترقی کی بنیاد ہوتی ہے ، اوپر والے کو عاجزی بہت پسند ہے اور جس کسی میں بھی یہ صفت موجود ہو وہ کبھی نا مراد نہیں رہتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہر کسی کو دوسرے کیلئے خوشی کا باعث بننا چاہیے اور یہ بہت بڑی نیکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ نیک نیتی اور لگن سے کام کیا ہے اورمیرا دعویٰ ہے کہ کسی بھی شعبے سے وابستہ شخص اس فارمولے کو اپنا لے وہ کبھی ناکام نہیں ہو سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ اداکارائوں کی طرح مرد فنکار نمبروں کی دوڑ میں نہیں پڑتے لیکن ایک ہی پروفیشن ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے بہتر کام کرنے کی جستجو ضرور ہوتی ہے۔