کراچی میں گودام سے گدھوں اور کتوں کی کھالوں سے بھری درجنوں بوریاں برآمد

گودام سے چار گرفتار ،ْ تفتیش شروع ،ْ گرفتار ملزمان میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے ،ْ کھالیں بھی افغانستان سے لائی گئیں ،ْ ڈی آئی جی ایسٹ

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:31

کراچی میں گودام سے گدھوں اور کتوں کی کھالوں سے بھری درجنوں بوریاں برآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک گودام سے گدھوں اور کتوں کی کھالوں سے بھری درجنوں بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ایک گودام پر چھاپے کے دوران کھالوں سے بھری 40 بوریاں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

ذوالفقار لاڑک نے بتایا کہ گودام میں موجود 4 افراد گرفتار کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور گودام کے مالک کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق برآمد کی گئی کھالوں میں گدھوں کے علاوہ کتوں کی کھالیں بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار دو ملزمان کے مطابق یہ کھالیں افغانستان سے لائی گئیں اور گرفتار ملزمان میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :