ایران شام میں جنگجوئوں کو تربیت دیکر دنیا بھر میں پھیلا رہا ہے،اسرائیل

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) اقوام متحدہ میں متعیّن اسرائیلی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے شام میں کم سے کم 80 ہزار شیعہ جنگجو بھرتی کر لیے ہیں اور وہ انھیں دمشق سے صرف پانچ میل دور واقع ایک فوجی اڈے پر جنگی تربیت دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے ایک بیان میں کہاکہ شام میں ایران کا بھرتی مرکز ہے۔جنگ زدہ ملک میں ایران کے کنٹرول میں 80 ہزار جنگجو ہیں ۔وہ دمشق سے صرف پانچ میل کی دوری پر واقع ایک فوجی اڈے پر موجود ہیں جہاں انھیں شام اور خطے بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی تربیت دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :