گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:15

سرگودھا۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) آج اتوار کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میںضلع بھر کے تمام اہم گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ اجتماعات میں شرکت کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائیگا۔اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :