ننھے مہمان کی آمد: ثانیہ مرزا اور بھارتی صحافی کی ٹوئٹر پر نوک جھونک

سیٹل ہونے پر مبارکباد ،ْ بھارتی صحافی کا ٹوئٹ ……سیٹل تو میں کب کی ہوگئی تھی ،ْہاں ماں اب بن رہی ہوں ،ْ ثانیہ مرزا کا جواب

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں مداحوں کو نہایت منفرد انداز میں اپنے والدین بننے کی خوشخبری سنائی جس کے بعد اسپورٹس اور شوبز سمیت دیگر نامور شخصیات کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے بھی ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کو مبارک باد دی جس پر دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھونک نظر آئی۔

بھارتی صحافی نے ثانیہ کو مخاطب کرکے لکھاکہ سیٹل ہونے پر مبارکباد،ْ ساتھ ہی انہوں نے ٹینس اسٹار کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔جواب میں ثانیہ مرزا نے بھارتی صحافی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی تصحیح کرتے ہوئے لکھاکہ سیٹل تو میں کب کی ہوگئی تھی ،ْہاں ماں اب بن رہی ہوں۔واضح رہے کہ 2016 میں بھارتی صحافی راج دیپ سر دیسائی کو ثانیہ مرزا سے انٹرویو میں صنفی امتیاز پر مبنی سوال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔