منی ٹریل کی بات کرتےہو؟ میری منی ٹریل زیرو ہے،پرویزمشرف

سیاسی مقدمات بنائےجارہےہیں، عوام پرظلم جاری ہے،ڈر ہےکہیں عوام قانون کواپنےہاتھ میں نہ لےلیں۔روالپنڈی میں وکلاء سےویڈیوخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 اپریل 2018 15:23

منی ٹریل کی بات کرتےہو؟ میری منی ٹریل زیرو ہے،پرویزمشرف
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میری منی ٹریل کی بات کرتے ہو؟ میری منی ٹریل زیرو ہے،سیاسی مقدمات بنائے جارہے ہیں، عوام پرظلم جاری ہے،ڈر ہے کہیں عوام قانون کواپنے ہاتھ میں نہ لے لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج روالپنڈی میں لائرزکلب میں وکلاء سے ویڈیوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام ترعدالتوں اور آئین وقانون کی عزت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر سیاسی مقدمات قائم کیے جارہے ہیں۔ میری منی ٹریل کی بات کرتے ہیں جو کہ زیرو ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں غریب کیلئے کوئی جگہ نہیں،اس کوصرف کچلا جا رہا ہے۔ غریب عوام پرظلم ہو رہا ہے۔ ڈر ہے کہیں عوام قانون کواپنے ہاتھ میں نہ لے لیں۔ پرویزمشرف نے کہا کہ جب میں پاکستان کی حالت کودیکھتا ہوں تودل خون کے آنسوروتا ہے۔

متعلقہ عنوان :