کانز فلمی میلے میں نیٹ فلیکس کے ساتھ سیلفیز لینے پر بھی پابندی عائد

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:54

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) رواں سال کانز فلمی میلے میں نیٹ فلیکس کے ساتھ سیلفیز لینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔کانز میلے کی انتظامیہ کے مطابق ریڈ کارپٹ پر کانز سلبریٹیز کے ساتھ سلفیاں بنانے کی وجہ سے بد نظمی پیدا ہوتی ہے اس لئے اس مرتبہ سیلفیاں نہیں لینے دی جائیں گی اگر کسی کو ایسا کرنا ہے تو وہ مرکزی مقام سے باہر جا کر ایسا کرے گا۔

(جاری ہے)

کانز انتظامیہ کے فیسٹیول ڈائریکٹر تھیری فریموکس نے سیلفی لینے پر پابندی کے فیصلے کو’ آئوٹ ڈیٹڈ‘ اور’ اولڈ فیشن‘کہنے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ کانز کی ایک اپنی مدبرانہ تشخص اور صوابدید ہے جس کو قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ،سیلفیاں ہلچل مچانے کے سوا کچھ نہیں ۔دریں اثناء کانز میلے میں اس مرتبہ وڈیو آن ڈیمانڈ کمپنی نیٹ فلیکس بھی نظر نہیں آئے گی جس کی وجہ نیٹ فلیکس کی جانب سے ان کی تیار کردہ فلموں کو میلے کے سینمائووں پر ریلیز کے لئے دینے سے انکار کرنا ہے۔میلہ 8 مئی کو شروع ہو کر 19 مئی تک کانز مین جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :