اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنیکی سمری وزارت کو ارسال کردی

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:26

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنیکی سمری وزارت کو ارسال کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ ماہ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔نئی سمری میں پیٹرول مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے وزیراعظم سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نئی سمری کے مطابق یکم مئی سے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 22پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے،جبکہ مٹی کا تیل 6روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا کی نئی سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے،جس کا اطلاق یکم مئی رات 12بجے سے ہوگا۔