میڈیکل سٹورز کی ہڑتال ، دوائی نہ ملنے پر ملتان میں بچہ جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 19:25

میڈیکل سٹورز کی ہڑتال ، دوائی نہ ملنے پر ملتان میں بچہ جاں بحق
ملتان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :میڈیکل سٹورز کی ہڑتال کے باعث دوائی نہ ملنے پر ملتان میں بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں اسوقت میڈیکل اسٹورز نے ہڑتال کر رکھی ہے جس کے باعث مریضوں کو ادویات کی حصولی کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔

(جاری ہے)

اس باعث نہ صرف انکو ذہنی کوفت میں مبتلا ہونا پڑ رہا ہے بلکہ سنجیدہ بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے یہ بات شدید نقصان اور بیماریوں کے بڑھنے کا باعث بن رہی ہے۔اسی ضمن میں ملتان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ملتان میں گزشتہ روز پیدا ہونے والے 4 بچوں میں سے ایک بچہ دوا نہ ملنے پر جاں بحق ہو گیا۔والدین نے دوائیوں کا نسخہ اٹھا کر نشتر ہسپتال کر احتجاج کیا۔