تلہ گنگ کی تما م واٹر سپلائی بند ہونے کا خطرہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:45

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) تحصیل تلہ گنگ کی تما م واٹر سپلائی بند ہونے کا خطرہ ۔ حکومت نے واٹر سپلائی بجلی بلوں پر سبسڈی ختم کرنے سے اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والی تمام واٹر سپلائی ا سکیمیں اس ماہ بند ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

بنیادی سہولت پر دی گئی سات روپے یونٹ واپس لے لی گئی اور اب فی یونٹ 15روپے کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل بنیادی سہولت پر حکومت نے بجلی کے بلوں پر سیل ٹیکس بھی عائد کر رکھا ہے اس کے خلاف عوام پہلے ہی سراپا احتجاج تھے۔ اب نیا ظلم سبسڈی واپس لے کر کیا گیا ہے عوامی و سماجی حلقو ں نے فوری طور پر سیل ٹیکس کے خاتمے اور سبسڈی واپس دینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :