سٹی ٹریفک پولیس کا پنجاب بھر میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمرشل اور ہیوی ٹریفک کے خلاف چار روزہ گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ اپریل 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) سٹی ٹریفک پولیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمرشل اور ہیوی ٹریفک کے خلاف چار روزہ گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہر نے تمام ڈی پی اوز اور چیف ٹریفک آفیسرز کمرشل اور ہیوی ٹریفک کے خلاف چار روزہ گرینڈ آپریشن کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کارروائی یکم مئی تک جاری رہے گی، تیز رفتاری، خطرناک ڈرائیونگ اور غیرذمہ درانہ ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں تاکہ حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کی جاسکے پنجاب بھر کے ٹریفک افسروں کو مراسلے کے ساتھ کارکردگی کا پرفارمہ بھی جاری کردیا گیا۔ تمام افسران کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کے دفتر میں بذریعہ فون بھی اطلاع دیں گے۔ صوبہ بھر کے ٹریفک افسران 2 مئی کو صبح 8 بجے تک کارکردگی رپورٹس بھجوائیں گے۔

متعلقہ عنوان :