سپیریئر گروپ کے ساتھ شہداء لاہورپولیس کے بچوں کو تعلیم کے حصول میں رعایت دینے کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا

پولیس شہداء کے اہلخانہ اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کومعیاری اوررعایتی تعلیم دلوانے میں خاصی حدتک مددملے گی‘ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدراشرف

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:14

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) لاہور پولیس کے شہداء،زخمی،حاضر سروس وریٹائرڈملازمین کے بچے سپیریئر گروپ کے تمام سکولزمیںرعایتی فیس کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیمی سہولیات حاصل کر سکیں گے،معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت شہداء کے بچوں کودی سپیرئیر گروپ کے سپیرٹ سکولز میںفری داخلہ ، ایف اے بی اے میں 60 فیصد اور ایم فِل میں 25فیصد رعایت جبکہ زخمی،حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین کے بچے سپیرٹ سکولز کی داخلہ فیس میں 25 فیصد، ایف اے بی اے میں 40 فیصد اور ایم فِل میں 15 فیصد رعایت کے ساتھ بہترین تعلیمی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ معاہدہ کے مطابق لاہور پولیس کے افسران کودی سپیریئر گروپ کے تمام تعلیمی اداروں کے سیمینارز میں لیکچرز کے لیے بطور مہمانِ خصوصی مدعو ، فورس کیلئے مختلف ٹرینرز مہیا ، کنسلٹنٹس ،چوہدری محمد اکرم ہسپتال آرائیاں میں خصوصی طبی سہولیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں معاونت بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدراشرف نے اپنے دفترمیںدی سپیریئر گروپ کے ساتھ لاہورپولیس کے شہداء ، زخمی، حاضر و ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو تعلیمی نرخوں میں رعایت دینے کے حوالہ سے معاہدہ کرلیا۔

ایم او یو سائننگ تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر دی سپیریئر گروپ عائشہ زاہد، ڈائریکٹر بلال حنیف اور اینکر پرسن حماد اسلم بھی موجود تھے ۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدراشرف نے اس موقع پر کہا کہ ایم اویوکے بعد پولیس شہداء کے اہلخانہ اورحاضرسروس ملازمین کوبچوں کومعیاری اوررعایتی تعلیم دلوانے میں خاصی حدتک مددملے گی۔ فورس کی فلاح و بہبوداورمعیارزندگی بلندکرنے کے حوالہ سے اقدامات اٹھانالاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ لاہورپولیس کی جانب سے فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات سے کئی نسلیں استفادہ کرسکیں گی۔