بیوہ کے گھر ڈکیتی ‘ ڈاکو 15تولے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:40

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) تھانہ صدر پسرور کے علاقہ میں بیوہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو 15تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پسرور کے گاؤں بھاگ باجوہ میںبیوہ عورت کے گھر تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے داخل ہو کر خاتون اور اس کی معصوم بچیوں کواسلحہ سے خوفزدہ کر کے لوٹ مار شروع کر دی اور بیوہ خاتون کی جمع بونجی 15تولے طلائی زیورات ، بھاری نقدی سمیت دیگر سامان لوٹ لیا اور خاتون کو معصوم بچیوں سمیت کمرہ میں بند کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :