پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی،12فوڈپوائنٹس سربہمر،110,500روپے جرمانے

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:41

ملتان۔ 28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںڈائریکٹر آپریشنز کی سر براہی میںملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 12فوڈ پوائنٹس سر بمہرکر دیے۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر110,500کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ کی سر براہی میں ملتان کے مختلف علاقوں میںکارروائیاں کر تے ہو ئے النور سویٹس اینڈ بیکرز،مون سون سویٹس کوکھلے رنگوں کے استعمال،پروڈکشن ایریا میںحشرات کی بہتات،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی جبکہ لکی بابا آئسکریم کوکیمیکل، مصنوئی فلیورز،سکرین کے استعمال اورصفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میںچیکنگ کر تے ہو ئے زنگ آلود بلاکس کے استعمال،فلٹرڈ پانی استعمال نہ کرنے پرالمجید آئس فیکٹری،طیب حسین آئس فیکٹری جبکہ زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پرملٹی فوڈپراڈکٹس کوسیل کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان میں ہی کارروائیوں کے دوران مضرِصحت اجزاء ،کیمیکل ڈرمزکے استعمال پر دلپسند ریواڑی اینڈ سویٹس،ملتان سویٹس اینڈ بیکرز جبکہ نعیم اختررینڈرنگ یونٹ کومضر صحت چربی سے ناقص آئل تیار کرنے،گندے اور بد بودار ماحول کی وجہ سے سر بمہر کیا گیا۔

بہاولپور اورلودھراں میںچیکنگ کر تے ہوئے نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے پر گجر بیکرز جبکہ زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت پر عظیم کریانہ سٹور کو سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں ملتان میںکارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزیوں پر53,500کے جرمانے کیے ۔ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میںکارروائیوں کے دوران متعدد فود پوائنٹس کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر57,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈویژن بھرمیں کارروائیوں میں بر آمد شدہ 7560کلو ملاوٹی دودھ،2400کلوناقص اچار،200کلوخراب پلپ،60کلومٹھائی،96ساشے گٹکا ا ور دیگر اشیاء گوشت ا ور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔مزید برآں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔ڈائریکٹرآپریشنزسائوتھ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں میںکسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :