Live Updates

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی لاہور آتے ساتھ ہی نئی تصاویر بھی سامنے آ گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 11:01

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی لاہور آتے ساتھ ہی نئی تصاویر بھی سامنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ج پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی نئی تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان تحریک انصاف مینار پاکستان پر پاور شو کو مظاہرہ کرے گی۔مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہیں. گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا بھی عمران خان کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور آئیں تھیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے لاہور آمد کے بعد اپنی اہلیہ کو ڈیفنس میں واقع رہائشگاہ پر چھوڑا اور اس کے بعد پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔عمران خان کی اہلییہ بشری بی بی با پردہ خاتون ہیں۔تاہم عمران خان کے چاہنے والے ان کی اہلیہ کو بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔گزشتہ روز بشری بی بی کی لاہور آمد کے بعد ان کی کچھ نئی تصویر بھی سامنے آئی ہیں۔جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات