Live Updates

پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی تعداد کو کم ظاہر کرنے کے لیے کیا پلان کیاتھاَ؟ معروف صحافی نے سازش بےنقاب کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 11:14

پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی تعداد کو کم ظاہر کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) معروف صحافی مببشر لقمان کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ 29 اپریل کو پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ بہت بڑا جلسہ ہو گا۔اور یہ جلسہ عمران خان کے 2011کے جلسے سے بھی بڑاہو گا۔لیکن حکومت نے اس جلسے میں لوگوں کی تعداد کو کم ظاہر کرنے کے لیے ایک سازش کی ہے۔کہ پہلے مینار پاکستان کا پارک 45 ایکڑ کاتھا۔

(جاری ہے)

اور اگر وہاں لاکھ کے قریب بھی لوگ آ جاتے تو وہ بھر جاتا تھا۔لیکن اب اس گراؤنڈ کو بڑھا کر 125 ایکڑ کر دیا گیا ہے۔تاکہ لوگوں کی جتنی بڑی تعداد بھی جلسے میں آئے۔وہ کم لگے۔اور پھر ان کے من پسند چینل اس چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کریں۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ لوگوں کو یہ بتائے گا کہ کیا عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بن سکتے ہیں یا نہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات