ایوشمان کھرانہ اور بھموی پڈنیکر ریٹیل سٹور وی مارٹ کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے

اتوار 29 اپریل 2018 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ اور بھموی پڈنیکر ریٹیل سٹور وی مارٹ کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار ایوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ وی مارٹ نوجوان متوسط طبقے کے لئے بہترین ہے جہاںاچھی قیمتوں پر نئے فیشن، سٹائل اور رجحانات متعارف کرائے گئے ہیں اور مجھے وی مارٹ میں مردانہ کلیکشن بہت پسند ہے۔ اداکارہ بھومی پڈنیکر کا کہنا ہے کہ انہیں وی مارٹ سٹور کے ساتھ منسلک ہونے پر خوشی ہے جو نوجوانوں اور متوسط طبقے کو نئے فیشن رحجانات تک رسائی ممکن بنا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :