جنوبی دمشق میں شامی فوج اورداعش کے درمیان شدید لڑائی،57افرادہلاک

لقدم ڈسٹرکٹ، الحجر الاسود اور یرموک فلسطینی مہاجر کمیپ کے علاقوں میں لڑائی جاری،کئی مقامات پر سرکاری فوج کا قبضہ

اتوار 29 اپریل 2018 12:20

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) دمشق کے جنوب میں صد بشار الاسد کی فوج اورداعش کے جنگجوؤں کے درمیان خونی لڑائی میں 57افرادہلاک ہوگئے جبکہ لڑائی القدم ڈسٹرکٹ، الحجر الاسود اور یرموک فلسطینی مہاجر کمیپ کے علاقوں میں جاری ہے،حکومتی فوج نے لڑائی کے مقامات پر کئی عمارتوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق ایک بیان میں شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ دمشق کے جنوب میں صد بشار الاسد کی فوج اورداعش کے جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اوراب تک کی اطلاعات کے مطابق 57افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

آبزرویٹری کے مطابق لڑائی القدم ڈسٹرکٹ، الحجر الاسود اور یرموک فلسطینی مہاجر کمیپ کے علاقوں میں جاری ہے۔ شامی فوج کو فضائی حملوں اور ٹینکوں سے اضافی قوت حاصل ہے اور وہ جنگجوؤں کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ حکومتی فوج نے لڑائی کے مقامات پر کئی عمارتوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔