گورنمنٹ گرکز ہائی سکول کھوئی رٹہ میں طالبات کا ریکارڈ ایڈمیشن 115 سے زائد طالبات نے نیا داخلہ لے لیا

امید ہے آزاد کشمیر بھر کے گورنمنٹ سکولز میں سے سب سے زیادہ داخلہ کرنے والا پہلا سکول بن جائے گا ‘صدر معلمہ شمیم اختر

اتوار 29 اپریل 2018 12:30

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) گورنمنٹ گرکز ہائی سکول کھوئی رٹہ میں طالبات کا ریکارڈ ایڈمیشن 115 سے زائد طالبات نے نیا داخلہ لے لیا مزید داخلے جاری ہیں آزاد کشمیر بھر کے گورنمنٹ سکولز میں سے سب سے زیادہ داخلہ کرنے والا پہلا سکول بن گیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھوئی رٹہ کی صدر معلمہ شمیم اختر نے جب سے ادارہ ہذا کا چارج سنبھالا عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی نئے تعلیمی سال سے ہی گرلزہائی سکول کھوئی رٹہ میں ریکارڈ ایڈمیشن حاصل ہوا 115 سے زائد طالبات کا داخلہ ہوا صدر معلمہ شمیم اختر نے کہا کہ میرے ساتھ ساتھ میرے سٹاف کی محنت سے یہ ہدف حاصل کیا ہے انشاء اللہ جلد ہی 150 سے زائد کا ہدف حاصل کریں گے امید ہے کہ آزاد کشمیر بھر کے گورنمنٹ سکولز میں سے سب سے زیادہ داخلہ کرنے والا پہلا سکول بن جائے گا ادارہ ہذا میں جو سٹاف ہے وہ نہایت ہی محنتی ہے عوام علاقہ کھوئی رٹہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ محنتی سٹاف میں کسی بھی ٹیچر کا تبادلہ ادارہ سے نہ کیا جائے جہاں ادارہ نے ریکارڈ داخلے کیے صدر معلمہ اور سٹاف کو انعامات سے نوازا جائے ۔

متعلقہ عنوان :