چین اور روس کے درمیان تجارتی حجم 100 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان

اتوار 29 اپریل 2018 13:10

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) چین نے کہا ہے کہاس کی روس کے ساتھ تجارت کا حجم رواں سال 100 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت کامرس کے ایک سینئیر عہدیدار لیوشوئیسونگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے درمیان چین روس تجارتی حجم میں 30 فیصد کے قریب اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ اہم اسٹریٹجک منصوبوں پر باہمی سرمایہ کاری اور تعاون کو وسعت دے گا۔چین مسلسل 8 برسوں سے روس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔گزشتہ سال دو طرفہ تجارتی حجم 84 ارب ڈالر رہا، جس میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 20.8 فیصداضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :