فلپائن میں ایک کیتھولک پادری کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

اتوار 29 اپریل 2018 14:40

منیلا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) فلپائن میں اتوار کے روز ایک مسیحی پادری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملک کے شمالی حصے میں اس وقت پیش آیا، جب یہ پادری اتوار کے روز عبادت کے بعد گرجے سے نکلا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فادر مارک وینتورا کو ایک مسلح حملہ آور نے دو گولیاں ماریں۔ حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار حملے آور اس واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے محرکات کا پتہ چلانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔