چوری کی دو مختلف وارداتوں میںموٹرسائیکل‘ ٹی وی ،پنکھے نقدی چرالی گئی

اتوار 29 اپریل 2018 18:10

ساہیوال۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) چوری کی دو مختلف وارداتیں ‘نامعلوم ونامزد ملزمان موٹرسائیکل‘ ایل ای ڈی ‘پنکھے اور نقدی وغیرہ لے اڑے۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات مال منڈی میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے عبدالحمید انجم کی موٹرسائیکل نمبری151/SLGمالیتی63ہزارروپے چرالی‘دوسری واردات صابرٹائون میںہو ئی یہاں نعمان وغیرہ3ملزمان نے کرم شہزاد کے گھرکے تالے توڑ کر گھر سے ایل ای ڈی ‘پنکھے اور نقدی وغیرہ کل مالیتی60ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :