شمالی کوریا سے معاملات درست انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،ٹرمپ

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) شمالی کوریا کے صدرکم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات جلد متوقع ہے،امریکی صدر ٹرمپ نے بھی 3سی4ہفتوں میں ملاقات کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے امکان کا اعلان دارالحکومت واشنگٹن میں ایک ریلی کے موقع پر کیا،اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے معاملات درست انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،جنوبی کوریا کے سربراہ سے فون پر گفتگو ہوئی ہے،شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آن کی جنوبی کوریا کے سربراہ سے اچھے ماحول میں طویل بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر باضابطہ طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کو یہ یقین دہانی کراچکے ہیں کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے دوران ذرا بھی احساس ہو اکہ بات چیت کا عمل سود مند ثابت نہیں ہو رہا تو فوری طور پربات چیت اور ملاقات ختم کردیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ماہ قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی تھی جب کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات اگلے ماہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :