یورپی یونین کو حاصل استثنیٰ کی مدت یکم مئی کو ختم ہوگی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

واشناٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) امریکا کی جانب سے یورپی یونین کو اضافی درآمدی ڈیوٹی کے حوالے سے حاصل استثنیٰ کے بارے میں فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ تجارتی امورکی یورپی کمشنر سیسیلیا مالمسٹروم نے کہا کہ یکم مئی سے یورپی ایلمونیئم اور اسٹیل پر اضافی محصولات عائد کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے بقول یورپی کمیشن تیاری کر رہا ہے کہ ممنکہ امریکی اقدام کا کس طرح سے جواب دیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات اوّلین ترجیح ہیں۔ مالمسٹروم کے بقول اگر یورپی یونین اور امریکا کے مابین اس معاملے کا غیر مشروط اور دیرپا حل تلاش نہ کیا جا سکا تو یورپی یونین کی جانب سے تین گنا سخت ردعمل سامنے آئے گا۔