نسل در نسل چلنے والی سیاست کا ہمیشہ کیلئے قلعہ قمع ہو گیا،سعدیہ سہیل رانا

مینار پاکستان کا جلسہ تخت لاہور الٹانے میں سنگ میل کا کردار ادا کرے گا،میڈیاسے گفتگو

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ نسل در نسل چلنے والی سیاست کا ہمیشہ کیلئے قلعہ قمع ہو گیا مینار پاکستان کا جلسہ تخت لاہور الٹانے میں سنگ میل کا کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

قوم پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے میدان میں نکل چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مینار پاکستان کے جلسے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ و فا قی حکومت نے ن لیگ کی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے عوام د شمن بجٹ پیش کیا بجٹ پیش کرنے کے لئے ن لیگ کے پاس وزیر خزانہ بھی نہیں تھا۔

یہ بجٹ ن لیگ کو لے ڈوبے گا اور لاہور میں بھی پٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے مینار پاکستان کے جلسے میں عوام کا جوش وخروش مثالی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف تاریخی جلسے کر کے ملک میں نئے دور کا آغاز کر چکی ہے۔