فیصل آباد،ٹریفک وارڈنز موسم گرما کی شدت میں بھی عوامی خدمت کے لیے سڑکوں پر مصروف عمل رہیں گے

ٹریفک وارڈنز کو چوکوں میں ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے موبائل کنٹین کو آپریشنل

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) ٹریفک وارڈنز موسم گرما کی شدت میں بھی عوامی خدمت کے لیے سڑکوں پر مصروف عمل رہیں گے ٹریفک وارڈنز کو چوکوں میں ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے موبائل کنٹین کو آپریشنل کر دیا گیا مسلسل پوائنٹس پر جا کر ٹریفک وارڈنز کو صبح سے لے کر شام تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا جب کہ چوکوں میں سایہ کی فراہمی کے لیے 40سے زائد چوکوں میں کیبن بھی فراہم کر دئیے گئے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر سید حسنین حیدرنے موسم گرما میں ٹریفک وارڈنز کو فراہم کی گئی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر ڈی ایس پیز سرکل کو بھی ہدایت کی کہ وہ گرمی کی اوقات میں خود فیلڈ میں جا کر وارڈنز کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیں ٹریفک وارڈنز کو پوائنٹس پر پانی فراہم کرنے کے لیے ٹریفک ہیڈ کواٹرز سے ہدایات بھی جاری کر دی گئیں