ڈرامہ انڈسڑی میں بھی کا میابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہوں‘فلمسٹار صائمہ نور

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ آجکل فلم سے زیادہ ٹی وی انڈسڑی مضبو ط ہے ‘ سال میں دو فلمیں کرنے کا ارادہ ہے جبکہ باقی وقت ٹی وی انڈسٹری کو دونگی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں صائمہ نو ر نے کہا ہے کہ میں فلموں کے بعد ٹی وی ڈرامہ انڈسڑی میں بھی کا میابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہوں اور اب تک میں نے ڈراموں میں جتنا کام کیا ہے اس سے ایک بات ثابت ہو رہی ہے کہ پاکستان میں آج فلم سے کئی گنا زیادہ ڈرامہ انڈسڑی مضبوط ہے کیونکہ وہاں نہ صرف نئے چہرے آرہے ہیں بلکہ وہاں پر کام کا میعار بھی بہتر ہے ہمیں فلم انڈسڑی کیلئے بھی ایسا ہی میعار اپنانا ہوگا ورنہ مسائل ختم نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :