فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے 2 مزید اہم کمانڈر مار دئیے گئے، سعودی عرب کا دعویٰ

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات کیے جانے والے فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے 2 مزید اہم کمانڈر مار دئیے گئے ہیں۔ ان کمانڈروں کے نام اور دوسری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

سعودی ٹیلی وژن کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے طیاروں نے دو مختلف حملوں میں 50 سے زائد حوثی باغیوں کو ہلاک کیا ہے۔ یہ حملے حوثی ملیشیا کے دوسرے اہم ترین لیڈر صالح الصمد کی ہفتے کے روز ہونے والی تدفین کے بعد کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :