پاکستان رینجرز سندھ کا ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کے تعاون سے منگھوپیر کے علاقے میں فرمی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کے تعاون سے منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ میں فرمی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس کا بنیادی مقصد پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہے جہاں یہ سہولیات میسر نہین۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز اور سول ماہر ڈاکٹرز، نیورلوجسٹ، سائیکاٹرسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن، گائنا کالوجست، ڈائباٹولوجسٹ نے تقریباً 7000 سے زائد مریضوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیا۔

میڈیکل کیمپ میں دی جانے والی سہولیات میں سائیکلوجیکل کاؤنسلنگ، چائلڈ کاؤنسلنگ، ہیپنو تھراپی و مائنڈ ٹیکنالوجی تھراپی اور سائیکالوجیکل ٹیسٹنگ کا مفت معائنہ شامل تھا۔ اس موقع پر مدت ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فری لیبارٹریز ٹیسٹ، کھانے پینے کی اشیاء اور بیمار افراد کو دور دراز علاقے سے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ اہل علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔