فرانس کے صدر کا دیا تحفہ وائٹ ہاؤس سے غائب

پیر 30 اپریل 2018 11:55

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا گیا پودا غائب ہو گیا ہے۔ اس پودے کو وائٹ ہاؤس کے باغ میں امریکا اور فرانس کے صدر نے مل کر لگایا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یورپین نسل کا شاہ بلوط کا یہ درخت اٴْس مقام سے لایا گیا جہاں 1918ء مین شمال مشرقی فرانس میں ہونے والی لڑائی میں تقریباً 2 ہزار امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سرکاری طور پر پودے کے لاپتہ ہونے کے اس معمے بارے کوئی وضاحت نہیں دی گئی تاہم اس پودے کے بارے میں بہت قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔فرانسیسی ریڈیو نیٹ ورک نے ایک ویب سائٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس نوعیت کے شاہ بلوط کے پودے خزاں میں لگائے جاتے ہیں تاکہ گرمیوں کے خشک موسم کو برداشت کرنے کے لیے اٴْن کی جڑیں گہرائی تک جائیں۔ شاید یہ درخت اکتوبر میں واپس آ جائے۔فرانسیسی صدر کے اس تحفے کا انٹرنیٹ پر بھی بہت تذکرہ ہوا۔ دونوں صدور کی پودا لگاتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی گئی تھی۔