سورج مکھی کی برداشت احتیاط سے کریں، زرعی ماہرین

پیر 30 اپریل 2018 12:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ اکثر علاقوں میں سورج مکھی کی فصل اس وقت اپنی بڑھوتری کے تمام مراحل طے کرکے کٹائی کے لئے تیار ہوگئی ہے کیونکہ سورج مکھی120 سے 130دنوں میں تیار ہونے والی ایک حساس فصل ہے تاہم فصل کے پکنے کاانحصار اس کی قسم اور موسم پر ہوتاہے لیکن فصل کو برداشت کرنے سے پہلے کچھ علامات کا خیال ضروری ہے جیسا کہ پھول کی پشت سنہرے رنگ کی ہونی چاہئیے ‘پھول کی زردپتیاں خشک ہوکر گرجائیں ‘سبزپتوں کا آدھاحصہ گرجائے اوربیج میں دودھیاپن ختم ہوجائے توفصل برداشت کیلئے تیارہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار سورج مکھی کی برداشت کا عمل بڑی محنت اور احتیاط سے کریں کیونکہ اس عمل میں چھوٹی سی کوتاہی پیداوارکو بری طرح متاثرکرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :