معلومات تک رسائی کا قانون ،

عدالت نے کمیشن سے جواب طلب کرلیا

پیر 30 اپریل 2018 14:53

معلومات تک رسائی کا قانون ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی کی درخواست پر فریقین سے کمیشن کے قیام سے متعلق 15 دن میں جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکور ٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے معلومات تک رسائی کے قانون سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی اعزاز حسین کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد سے متعلق کمیشن قائم کیوں نہیں کیا گیا امید ہے کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے لیے شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

فریقین معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد کمیشن کے قیام سے متعلق 15دن میں جواب دیں، عدالت نے وزیراعظم سیکرٹریٹ اور اٹارنی جنرل آفس کو نوٹسز جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :