متحدہ عرب امارات نے مچھلی منڈیوں پر بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 30 اپریل 2018 14:27

متحدہ عرب امارات نے مچھلی منڈیوں پر بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کر دیا
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں مچھیروں کی کمیٹی کے سربراہ خلیفہ المہیری نے مقامی اخبار الامارات الیوم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل ٹیکس بورڈ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ راس الخیمہ کی مچھلی منڈی میں مچھلیوں کی خرید وفروخت کے علاوہ منڈی کے احاطے میں ہر طرح کے کاروبار پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو ہوگا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے تمام تاجروں کو خبردار کردیا ہے کہ وہ بورڈ میں اپنی ٹیکس رجسٹریشن کروائیں۔ مچھلیوں کی خرید وفروخت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ یکم مئی سے کیا جائے گا