لاہور،گریٹر اقبال پارک کی خوبصورتی کچرے کے ڈھیر میں بد گئی

پیر 30 اپریل 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں خوبصورت گریٹر اقبا ل پارک کا حلیہ بگاڑ دیا جلسے میں شریک تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارک میں لگے خوبصورت پودوں کو تہس نہس کر دیا جبکہ پارک کی خوبصورت کیلئے لگائے گئے جنگلوں کو بھی توڑ پھوڑ دیا اور پارک میں موجود املاک کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے خوبصورت پارک میں کچہرے کے ڈھیر لگا دئیے جس کے باعث پارک کی خوبصورت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔