فیصل آباد، ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالے دو افراد موت کی آغوش میں پہنچ گئے

پیر 30 اپریل 2018 15:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالے دو افراد موت کی آغوش میں پہنچ گئے ‘تفصیلات کے مطابق 296ج ب کا رہائشی نوجوان وحید مسیح ولد رفاقت حادثہ میں زخمی ہوکر الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ ٹھٹھہ مومن شاہ کا رہائشی بیس سالہ محمدعاصم ولد محمد نواز موٹر سائیکل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا ‘ہسپتال انتظامیہ نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ۔

متعلقہ عنوان :