پیسر محمد شامی کی ناراض اہلیہ نے ان کیلئے ایک اور مصیبت کھڑی کردی

شوہر نے کرکٹ کھیلنے کیلئے اپنی عمرمیں ہیرا پھیری کی اور متعلقہ حکام کو پیدائش کی جعلی دستاویزات فراہم کیں،اہلیہ

پیر 30 اپریل 2018 15:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کے گھریلو جھگڑے میں نیا موڑ آگیا جب ان کی ناراض اہلیہ حسین جہاں نے الزام عائد کردیا کہ ان کے شوہر نے کرکٹ کھیلنے کیلئے اپنی عمرمیں ہیرا پھیری کی اور متعلقہ حکام کو پیدائش کی جعلی دستاویزات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

حسین جہاں نے فیس بک پر محمد شامی کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جس میں ان کی پیدائش پانچ مئی 1982درج ہے جبکہ آفیشل کرکٹ ریکارڈ میں وہ تین ستمبر 1990کو پیدا ہوئے۔ حسین جہاں کے مطابق بنگال انڈر22 ٹیم میں انتخاب کیلئے محمد شامی نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بنوایا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :