کلیم اعوان انویٹیشن ورلڈ لیبر ڈے گرلز بوائز نارکوٹکس فری پاکستان باکسنگ چیمپئن شپ (آج) ہوگی

پیر 30 اپریل 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’کلیم اعوان انویٹیشن ورلڈ لیبر ڈے گرلز بوائز نارکوٹکس فری پاکستان باکسنگ چیمپئن شپ‘‘ کا شاندار وولہ انگیز اور بے مثال انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ بات آج کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فدا حسین بلوچ نے خصوصی بریفنگ میں بتائی۔

اس موقع پر چیمپئن شپ کے چیف کو آرڈینٹر جمعہ خان بلوچ بھی موجود تھے۔ انہوںنے بتایا کہ کراچی ویسٹ کے 100سے زائد بوائز گرلز باکسرز مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کراچی ویسٹ کے باکسرز میں جوش و ولولہ عروج پر ہے اور سمندری لہروں کی طرح ٹھاٹیں مارتی ہوئی ان کی صلاحیتیں اپنے جوہر دیکھانے کے لئے بے تاب ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستا ن اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل کے وائس چیئر مین اور پاکولا کمپنی کے جنرل مینجر مارکیٹنگ عرفان حنیف چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے اور پوزیشن حاصل کرنے والے باکسرز میں انعامات بھی تقسیم کریں گے۔

چیمپئن شپ کے چیف کو آرڈینیٹر جمعہ خان بلوچ نے چیمپئن شپ کے انقعاد کیلئے بھر پور تعاون کرنے پرپاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر اسپورٹس ملک کلیم احمد اعوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :