کمشنر کا زنانہ ومردانہ مارکنگ سنٹر کادورہ

پیر 30 اپریل 2018 17:36

سرگودھا۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے سکینڈری سکول امتحانات کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 سرگودہا میں قائم زنانہ ومردانہ مارکنگ سنٹر کادورہ کیا، انہوں نے مارکنگ کے طریقے کاراور معیار کے بارے میں تفصیلا ت دریافت کیں جبکہ انہوں نے مارکنگ سنٹر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی ، انہوں نے بار کوڈ مارکنگ اور ان کی کمپیوٹرائزیشن کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں، اس موقع پر سنٹر انسپکٹر وپرنسپل ادارہ قاسم صدیقی اور عبدالحکیم بھی ان کے ہمراہ تھے، انہیں بتایاگیا کہ مارکنگ عملہ کو پیپرز کے اجراء کامکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے او رمارکنگ کی اجازت صرف سنٹر پر ہی دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :