مرغبانی کا مفت تربیتی کورس 7مئی سے شروع ہو گا

پیر 30 اپریل 2018 18:13

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) مرغبانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے پولٹر ی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں مرغبانی کا تربیتی کورس 07مئی سے شروع ہو گا ۔کورس 12مئی تک جاری رہے گا جبکہ کورس کے اوقات کار صبح 8:00 بجے سے دن 1:00 بجے تک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تعلقات عامہ پنجاب کے جاری ہینڈ آئوٹ کے مطابق سینئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، شمس آباد راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرشید نے بتایاکہ مرغبانی کے تر بیتی کورس میں شرکت کے خواہشمندخواتین وحضرات ادارہ ہذاسے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن مورخہ 7 مئی تک ادارہ میں کروا سکتے ہیں ۔

اس کورس کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔خواہشمند خواتین و حضرات مر غبانی کے اس تربیتی کورس سے استفادہ حا صل کر کے آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگارکے بہترین مواقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :