فلپائنی صدر نے کم جونگ آن کو ہیرو قرار دیدیا

پیر 30 اپریل 2018 19:52

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) فلپائنی صدر نے کم جونگ آن کو ہیرو قرار دیدیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر رورڈگو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر جنہیں پہلے بیوقوف کہا جاتا تھا وہ اب سب کے ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

فلپائن کے صدر نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے پاک کرنے کے لیے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے صدور کے درمیان تاریخی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔

فلپائنی صدر ان لوگوں میں سے تھے جو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے سخت مخالف تھے ،ا نہوںں نے اقوام متحدہ سے شمالی کوریا کے صدر کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کرتے ہو ئے انہیں بے وقوف بھی قرار دیا تھا۔فلپائن کے صدر کی اب رائے میںتبدیلی آگئی ہے اب وہ صدر کم جونگ ان کو ایک دوست کی طرح سمجھتے ہیں کیوں کہ ان کے اقدامات کی بدولت جزیرہ نما کوریا میں تنا? میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :