(ن)لیگ کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں، چوہدری شجاعت حسین

اداروں میں کوئی تصادم نہیں شخصی آمریت کو اب جانا ہو گا، ،سونامی پلس جلسے نے شریف برادران کی نیندیں اڑا دیں،عوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشید کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں گفتگو

پیر 30 اپریل 2018 21:48

(ن)لیگ کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں، چوہدری شجاعت حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں، عوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشید نے کہا کہ اداروں میں کوئی تصادم نہیں شخصی آمریت کو اب جانا ہو گا۔ پیر کو شیخ رشید نے چوہدری حسین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں، اداروں پر تنقید پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔ اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشید نے کہا کہ اداروں میں کوئی تصادم نہیں شخصی آمریت کو اب جانا ہو گا،سونامی پلس جلسے نے شریف برادران کی نیندیں اڑا دیں۔