شام،کشیدگی میں اضافہ، تازہ میزائل حملے میں 26سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

پیر 30 اپریل 2018 21:50

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) شام میں جاری کشیدگی اضافہ ہو گیا، تازہ میزائل حملے میں 26سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقشامی حکومت نے گذشتہ روز کہا ہے کہ ’دشمن کی طرف سے‘ متعدد فوجی چوکیوں پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ یہ حملے اتوار کے رات گئے شمالی شامی علاقوں حمص اور ادلب میں کیے گئے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی کس نے کی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم ازکم چھبیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر اپوزیشن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں شامی اور ایرانی فورسز کی ایک بڑی تعداد ہلاک یا زخمی ہو گئی۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے اتوار کے دن ہی کہا تھا کہ شام میں حملے کیے جا سکتے ہیں۔